عالمی برادری نفرت کو جنم دینے والے پر تشدد واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مزید اقدامات کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نفرت کو جنم دینے والے پر تشدد واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پرنفرت،عدم برداشت اور تشدد کے واقعات کے متاثرین کی یاد میں ہر سال 22 اگست کو منایا جاتا ہے ان متاثرین کی حمایت اور امداد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کال ٹو ایکشن فار ہیومن رائٹس اور اقوام متحدہ کی حکمت عملی کی بنیاد پر یہ پیچیدہ اور اہم مسائل حل کرنے کے لیے بروئے کار لائی جا سکتی ہے۔ انتونیو گوتریش نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2019 میں ایسے نفرت انگیز اور پرتشدد واقعات کی مخالفت اور ان پر پابندی کا آغاز کیا تھا جو دنیا بھرمیں عوامی،کمیونٹیز مذاہب یا عقائدکی بنیاد پر رونماں ہوتے ہیں جس پر صبر اور برداشت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہ نفرت انگیز تقاریر اور بلاجواز بحث مباحثے نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو ہوا دیتے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جامع پالیسیوں کے ذریعے مذہب یا عقیدے کے نام پر ہونے والے امتیازی سلوک اور تشدد کو روکیں اور ان کا سدباب کریں جو شمولیت، تنوع، رواداری اور بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستیں، مذہبی رہنما اور دیگر معاشرے کے بااثر افراد مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت اور تشدد کو بھڑکانے کی مذمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی، جامع اور معاشرے کی وسیع ترکوششوں سے ایسے مسائل حل ہوسکتے ہیںاوراس ناسور کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔

عالمی برادری نفرت کو جنم دینے والے پر تشدد واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مزید اقدامات کرے، اقوام متحدہ